لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ولاگر عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔