اسلام آباد:(دنیا نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےجلسےسےبڑا پرجوش خطاب کیا، علی امین گنڈا پورنےمیٹنگ میں تعاون کا یقین دلایا، ہم ان کی مجبوری سمجھتےہیں انہوں نےاڈیالہ بھی جواب دینا ہوتا ہے، ایک طرف کہتےہیں آپریشن نہیں ہونےدیں گے، دوسری طرف کہتےہیں کسی کی اجارہ اداری قائم نہیں ہونےدیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کوتحریک انصاف واپس لے کر آئی، بٹ گرام میں درختوں کےکاٹنےکا بہت بڑا سکینڈل سامنےآیا ہے، ٹمبرمافیا وہاں آپریٹ کررہا ہے، ٹمبرمافیا میں علی امین گنڈا پورکا اپنا ایک وزیرملوث ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےبیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بتائیں کہ ٹمبرمافیا کیخلاف کیا اقدامات کیے؟۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کولیاقت باغ میں جلسے،دھرنےکی اجازت دی گئی تھی، انتظامیہ کےساتھ تمام معاملات طےکیےگئےتھے، اسلام آباد میں آئےروزکوئی نا کوئی گروپ ٹریفک جام کردیتا ہے، ٹریفک جام کی وجہ سےلوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیاقت باغ کےبعد اسلام آباد کی طرف پیش قدمی سمجھ نہیں آتی، حافظ نعیم الرحمان سے گزارش ہے، حکومت مذاکراتی ٹیم تشکیل دینےکوتیارہے، جماعت اسلامی بیٹھ کرمذاکرات کرے، اکنامک ریفارمزایجنڈے کےثمرات سامنےآرہےہیں، بجلی کےبلوں کی مد میں50ارب روپےکی سبڈی دی گئی ہے، بجلی کی سبسڈی سب لوگوں کےلیےہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، وزیراعظم بیس، بیس گھنٹے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، جب ہم نےاقتدارسنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے کھڑا تھا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے لیٹر لکھے جا رہے تھے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آج اللہ کا شکرہےروپےکی قدرمستحکم ہورہی ہے،پچھلےسال کی نسبت مہنگائی کم ہورہی ہے، دوست ممالک کےساتھ ہمارے روابط بڑھےہیں، آئی ایم ایف سےبڑی مشکل سےمعاہدہ طے ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگیوں کومشکلات میں نہیں ڈالنا چاہیے، مزاحمت کی سیاست سے ہٹ کرجماعت اسلامی بیٹھ کربات کرے، طارق فضل چودھری، امیرمقام اورمیں جماعت اسلامی کی بات کوسنیں گے، تین رکنی کمیٹی جماعت اسلامی کےساتھ مذاکرات کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کےساتھ اچھےماحول میں معاملات کوآگےلیکرچلیں گے، جماعت اسلامی لیاقت باغ میں ہی احتجاج کرے، ملک کی سالمیت کےلیےجماعت اسلامی لیاقت باغ میں پرامن جلسہ کرے، جب بھی جماعت اسلامی عندیہ دے گی حکومت کی تین رکنی ٹیم بات کرے گی، ڈی چوک میں احتجاج کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، کوئی تخریب کارگھس کرامن وامان کونقصان پہنچاسکتا ہے۔
جیسےباتیں کی جارہی ہیں پختونخوا میں ویسا کوئی آپریشن نہیں ہورہا:امیر مقام
رہنما ن لیگ امیرمقام کا کہنا تھا کہ جیسےباتیں کی جارہی ہیں پختونخوا میں ویسا کوئی آپریشن نہیں ہورہا، علی امین گنڈا پورنےکہا امریکا سےملنےوالےڈالر کدھرگئے؟ علی امین گنڈا پور،پرویزخٹک اور محمود خان سے پوچھیں تب وہ وزیراعلیٰ تھے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں اپنےلیڈرسےپوچھے، امن وامان بہترکرنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ذمہ داری ہے،علی امین گنڈا پورتقریرکرکےچلےجاتےہیں، علی امین گنڈا پورسیاست نہ چمکائیں، ڈالرملنےکی باتیں کرنےوالےاس کی وضاحت بھی کریں۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ قیام امن کےلیےریاست کی رٹ قائم کرنا ہوگی، سکیورٹی کےحوالےسےچند لوگ غیرضروری بیان بازی کررہےہیں، علی امین گنڈا پورکےجلسےکودیکھ کرضروری سمجھا کہ انہیں جواب دوں۔