صوبائی اداروں کو ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت

Published On 30 July,2024 06:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے میں قومی سطح پر ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مون سون کے دوران اداروں کے مابین موثر تعاون کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی تشکیل دی تھی، اجلاس کی صدارت وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کی۔

میٹنگ کے دوران ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فعال ردعمل کے منصوبوں کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر نے اداروں کے مابین رابطہ کار ی کو موثر بنانے، مشترکہ تربیتی مشقوں کے انعقاد اور مربوط ردعمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے صوبائی اداروں کو کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔