اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں ہفتے بارشوں اور غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
این ڈی ایم اے ترجمان نے جاری ایڈوائزری میں کہا کہ رواں ہفتے میں بارشوں اور غیر معمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر خطرے سے دوچار پہاڑی علاقوں کی جانب سفر اور ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے مابین آفات سے نمٹنے کا معاہدہ
ترجمان این ڈی ایم کا شہریوں سے کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال میں کمزور انفرا سٹرکچر اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، مزید برآں موسمی حالات سے باخبر رہیں اور محتاط رہیں تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔