سوات: (دنیا نیوز) بحرین میں شدید بارشوں کے بعد پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا۔
شدید بارشوں کی وجہ سے تحصیل بحرین میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بحرین سے کالام روڈ بند ہونے سے ٹریفک بلاک ہو گئی، پاک فوج کے جوانوں نے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے ساتھ مل کر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کو صاف کر کے ٹریفک بحال کر دی۔
اس سلسلہ میں پاک فوج کی جانب سے گزشتہ تمام رات کام جاری رہا، علاقہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
پاک فوج کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اور سیاح دیگر علاقوں کی جانب بغیر رکاوٹ کے سفر کر سکتے ہیں، پاک فوج عوام کی خدمت کے لئے پُرعزم ہے اور علاقہ میں آمدورفت کی مکمل بحالی تک متحرک رہے گی۔