بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق، سیکڑوں گھر تباہ

Published On 26 July,2023 08:50 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 7 ہوگئی، 13 افراد زخمی جبکہ سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کیچ میں ایک شخص اورجھل مگسی میں ایک بچہ سیلاب میں بہہ جانے سے جاں بحق ہوئے۔

خضدارمیں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ خاران میں سیلاب کے باعث تقریبا100گھر مکمل تباہ اور200گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں مون سون سیزن میں 19 جون سے ابتک ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی ، بارشوں کے دوران 13افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔