انڈونیشیا :زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 450 ہوگئی

Last Updated On 30 September,2018 10:17 am

جکارتہ (دنیا نیوز ) انڈونیشیا میں زلزلے اورسونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 450 ہوگئی، ساحلی شہر پالو سمیت متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انڈونیشیا کے نائب صدر کا کہنا ہے ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں ہونے کا خدشہ ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے اور سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ سونامی کی 6 میٹر بلند لہروں نے ہر چیز کو ملیا میٹ کر دیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔


ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انڈونیشیاء کے نائب صدر کا کہنا ہے ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں ہونے کا خدشہ ہے زلزلے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہیں جبکہ تین لاکھ افراد متاثر ہوئے۔


متاثرہ علاقوں میں آفٹرز شاکس آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، حکام نے زلزلے سے بچ جانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے قائم کیمپوں میں قیام کریں۔