بنکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں نیوی کا جہاز سمندی طوفان کے باعث ڈوبنے سے 109 افراد ڈوب گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ٹیم نے 109 میں 78 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاحال 31 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
The moment the Royal Thai Navy s corvette HTMS Sukhothai sank last night in the gulf of #Thailand during a storm
— Indo-Pacific News - Geo-Politics & Military News (@IndoPac_Info) December 19, 2022
The ship lost both engines after water rushed in, causing it to lose stability & sink.
78 rescued, air & sea search underway for 31 missing.pic.twitter.com/TTcw5fCJoi pic.twitter.com/yCFjHi2dS9
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی بحریہ کا جہاز اپنی حدود میں 20 سمندری ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب گیا۔ امدادی کاموں کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز اور 4 کشتیاں بھیجی گئیں۔
موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سرچ آپریشن کو چند گھنٹوں کے لیے روکنا بھی پڑا جس کے باعث 31 افراد کے زندہ مل جانے کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔
The Thai navy launched a major search and rescue mission on Monday for dozens of missing sailors after one of its warships sank in rough seas during a patrol in the Gulf of Thailand.
— The Telegraph (@Telegraph) December 19, 2022
Read more https://t.co/MptDLcaSB8 pic.twitter.com/tlUlEEyTsx
ترجمان تھائی بحریہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے کی وجہ سے تیز لہریں پیدا ہوئیں جن کے باعث جنگی جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور جہاز توازن برقرار نہ رکھ سکا تھا۔