ماسکو میں شدید برفباری ، 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Published On 19 December,2022 06:26 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک دن میں 15 انچ برف ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برفباری کا33 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،اس سے قبل 1989 اور 1993 میں دسمبر کے وسط میں اس قدر برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ۔ جبکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا۔ ماسکو شہر میں ایک لاکھ سے زائد ورکرز اور 12 ہزار سے زائد گاڑیوں کو برفباری صاف کرنے کے کام پر لگایا گیا ہے۔