ماسکو: (ویب ڈیسک)روس نے دھمکی دی ہے کہ اگرامریکا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام مہیّا کرتا ہے تو وہ فوج کے فضائی حملوں کا جائز ہدف ہوگا۔
تین امریکی عہدے داروں نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ واشنگٹن پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کو یوکرین بھیجنے کے منصوبوں کوحتمی شکل دے رہا ہے اوراس فیصلے کا اعلان رواں ہفتے کے شروع میں کیا جا سکتا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین میں پیٹریاٹ یقینی طور پرروس کاہدف ہوں گے،لیکن وہ غیرمصدقہ میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ پیٹریاٹ کو جدید ترین امریکی فضائی دفاعی نظاموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔یہ لڑاکاطیاروں ،کروز میزائلوں اوربیلسٹک میزائلوں کے حملوں کوروکنے کی صلاحیت رکھتاہے۔اس میں عام طورپرریڈار اوردیگرمعاون گاڑیاں کے ساتھ لانچر شامل ہوتے ہیں۔