برسلز: (دنیا نیوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن موسم سرما کو یوکرین کیخلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین کے پاور اسٹیشنز پر حملہ جاری رکھے گا، موسم سرما سے پہلے ان حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اب موسم سرما کو یوکرین کے خلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے مشیر جوزف بوریلا نے کہا کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملوں سے لگتا ہے کہ پیوٹن یوکرین کو تاریکی میں ڈبونا اور ٹھٹھرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔