کیف : (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو 2 ہزار ڈرونز کا آرڈر دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر زیلنسکی نے غیر جانبدار رہنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا، اسرائیل روس اور ایران کے اتحاد سے کچھ سبق سیکھ لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل 2014 میں ہماری مدد کرتا تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔