کیف: (دنیا نیوز) روس نے ایک بار پھر یوکرین کے مختلف شہروں میں اہم تنصیبات کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا، یوکرین نے متعدد میزائل مار گرائے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں سے کیف میں ایک پاور ہاؤس کو نقصان پہنچا جس سے شہر کے آدھے حصے کو بجلی اور پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
کیف کے میئر کا کہنا ہے کہ کئی ہسپتال بجلی نہ ہونے کے باعث بیک اپ پر چل رہے ہیں، یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے روس کے تین ایس 300 میزائل مار گرائے۔
ماسکو کا دعویٰ ہے کہ میزائل حملوں میں صرف عسکری اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔