ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں حساب لگانے میں غلطی کر دی: بائیڈن

Published On 12 October,2022 05:27 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک سمجھدار شخص سمجھتے ہیں، جنہوں نے یوکرین کے مزاج کو سمجھنے میں غلطی کر دی۔

سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر قبضہ کرنے کے لیے ماسکو کی صلاحیت کا اندازہ لگانے میں غلطی کر دی۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک عقلمند شخص ہیں، جنہوں نے اندازہ لگانے میں نمایاں طور پر سنگین غلطی کر دی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال سے پیوٹن نے سوچا کہ وہاں ان کا کھلے بازوؤں سے استقبال کیا جائے گا، اور یہ ان کی ماں روس کا گھر کیف میں ہے جہاں ان کا استقبال ہوگا۔ مجھے لگتا ہے انہوں نے بالکل غلط اندازہ لگایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے کہا تھا کہ کریملن حکام کی دھمکیوں کے درمیان اب دنیا کو  خیر و شر کے درمیان آخری فیصلہ کن جوہری معرکے  کا خطرہ لاحق ہے۔

منگل کے روز جب ان سے پوٹن کے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو بائیڈن نے کہا کہ  مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسا کریں گے۔

یوکرین کے کئی بڑے شہروں پر روسی حملوں کے بعد یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جی سیون ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ کییف کو اب ایئر شیلڈ کی اشد ضرورت ہے۔
 

 
Advertisement