ماسکو: (دنیا نیوز) روس اور کریمیا کے درمیان رابطے کے واحد پل کو چند گھنٹوں بعدہی بحال کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
گزشتہ روز روس میں 2014 میں شامل ہونے والے علاقے کریمیا کے پل پر ٹرک میں دھماکا ہوا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور پل کے کچھ حصے بھی تباہ ہوگئے، روسی انتظامیہ نے پل کو ٹریفک کیلئے چند گھنٹے بعد ہی کھول دیا۔
یوکرینی حکام نے دھماکے کی ذمہ داری تو قبول نہیں کی تاہم یوکرینی صدر کے مشیر کا کہنا ہے کریمیا پل آغاز ہے، ہر غیرقانونی چیز کو تباہ کردینا چاہئے، یوکرین کی وزارت دفاع نے پل پر دھماکے کا موازنہ اپریل میں روس کے میزائل کروزر کے ڈوبنے سے کیا۔