روس کی یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کیخلاف قرار داد ویٹو

Published On 01 October,2022 09:08 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس نےیوکرین کےمقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کےخلاف قرارداد ویٹو کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کے خلاف امریکا اور البانیا نےاقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل میں قرار داد پیش کی۔

روس نے ریفرنڈم کے خلاف قرار داد ویٹو کردی جبکہ بھارت اور چین اس دوران غیر حاضر رہے، صدر پیوٹن نے گزشتہ روز ڈونیٹسک ،خیر سون، لوہانسک اور ژاپوریژیا کو روس میں شامل کیا تھا۔