پیوٹن نے یوکرین کے چار خطوں کا روس سے الحاق کر دیا

Published On 30 September,2022 11:32 pm

ماسکو:(دنیا نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے چار خطوں کا روس سے الحاق کر دیا۔

ماسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن کا کہنا تھا کہ جن چار خطوں میں ریفرنڈم ہوا وہ اب روس کا حصہ ہیں، روس سوویت یونین کے احیاء کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، ہم عظیم تاریخی روس کے لیے لڑ رہے ہیں، روس کبھی بھی مغرب کی اجارہ داری قبول نہیں کرے گا، مغرب مذہب، خاندان اور اخلاقی اقدار کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن چار علاقوں میں ریفرینڈم ہوا وہاں کے لوگ ہمارے شہری ہیں، انہوں نے غیر مشروط پر طور روس سے الحاق کا فیصلہ کیا، کیف سے کہتا ہوں فوری طور پر لڑائی چھوڑ دے اور مذاکرات کی میز پر آئیں، ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی روایت امریکا نے ڈالی تھی۔