ماسکو: (دنیا نیوز) یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی روسی پائپ لائنوں کو تباہ کس نے کیا، کئی دن گزرنے کے باوجود یہ معمہ حل نہ ہوسکا۔
امریکا اور کئی دیگر ممالک دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ پائپ لائن خود روس نے تباہ کیے تاہم ماسکو کا کہنا ہے نارڈ اسٹریم پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کا الزام روس پر لگانا بے وقوفانہ ہے، روسی پائپ لائن تباہ ہونے کے بعد امریکی گیس کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوا، ماسکو نے پائپ لائنوں پر حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔
گزشہ روز صدر پیوٹن نے گیس پائپ لائنوں کی تباہی کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا تھا، نارڈ اسٹریم ون اور نارڈ اسٹریم ٹو پائپ لائن کو تین مقامات پر نقصان پہنچایا گیا تھا۔