روس، کریمیا کو ملانے والے واحد پل پر دھماکا، تین افراد ہلاک

Published On 08 October,2022 07:25 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس اور کریمیا کو ملانے والے واحد پل پر دھماکے سے ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ٹرین اور پل کو بھی نقصان پہنچا۔

روسی حکام کے مطابق آبنائے کیرچ پر روس اور کریمیا کو ملانے والے پل پر ٹرک میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے تیل لے کر جانے والی ٹرین کے سات ٹینکرز میں آگ لگ گئی ، دھماکے سے پل کا ایک حصہ تبا ہ ہو گیا۔

کیرچ پل کرائمیا میں روسی فوج کو سپلائی کا بڑا ذریعہ ہے۔ پل تبا ہ ہونے سے روسی فورسز کی سپلائی لائن متاثر بھی ہوئی ہے۔

روسی حکام نے یوکرین کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
 

 
Advertisement