چیچنیا:(دنیا نیوز) روس کی آزاد اور مسلم ریاست چیچنیا کے سربراہ نے اپنے نو عمر بیٹوں کو لڑنے کے لیے یوکرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان قدیروف کے بیٹے بالترتیب 14، 15 اور 16 برس کی عمر کے ہیں، انہوں نے اپنے بیٹوں کی ہتھیار استعمال کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
اس حوالے سے رمضان قدیروف کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں کے لیے خود کو ثابت کرنے کا وقت آگیا ہے، میرے بچے مشکل ترین محاذ پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔