ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت درجنوں شہروں پر میزائلوں کی بارش کردی۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق میزائل حملے میں تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔متعدد میزائل رہائشی علاقوں میں بھی گرے جس عمارتوں اور دیگر تنصیابات کو نقصان پہنچا۔ان حملوں میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز کریمیا میں ایک اہم پل دھماکے میں تباہ ہوگیا تھا ، روس کا حملہ اس کا رد عمل تھا۔
یوکرین نے الزام عائد کیا ہے کہ میزائیل بیلا روس کی سرزمین سے فائر کیے گئے ۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔