واشنگٹن: (دنیا نیوز) روس کے کیف سمیت سات بڑے شہروں پر میزائل حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین کو میزائل فضا میں ہی تباہ کرنے والا ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کے اتحادی یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا یوکرین ایئر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ دیگر فوجی ساز و سامان کی فراہمی بھی جاری رکھے گا تاکہ یوکرین روسی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرسکے۔