روس کو ڈرون فراہم کرنے کے الزامات، ایران نے تردید کردی

Published On 17 October,2022 04:06 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران کیجانب سے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے الزامات سامنے آنے پر تہران کا رد عمل سامنے آگیا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ اس خبر کے پیچھے سیاسی محرکات کارفرما ہیں، ایران نے کسی ایسے ملک کو ڈرون فراہم نہیں کیے جو حالت جنگ میں ہو۔

یورپی یونین نے ایران پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں شدید پابندیوں کی دھمکی دے دی۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ روس کو ایرانی ڈرونز کی فراہمی کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران ملوث پایا گیا تو بد ترین پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔