حملہ نہ کرتے تو یوکرین جیسی صورتحال روس کی ہوتی: ولادی میر پیوٹن

Published On 14 October,2022 10:33 pm

آستانہ: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حالیہ میزائل حملوں کے دوران 29 میں سے 22 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، مزید بڑے حملوں کی ضرورت نہیں ہے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کو تباہ کرنا ان کا مقصد نہیں تھا، روس یوکرین پر حملہ نہ کرتا تو جو صورتحال آج یوکرین کی ہے وہ روس کی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین پر حملہ کرنے پر ان کو کوئی پچھتاوا نہیں ہے، نیٹو کے ساتھ براہ راست ٹکراؤ میں آتے تو پوری دنیا میں تباہی مچ جاتی۔
 

Advertisement