نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قرارداد یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں منظور کی گئی، ایک سو ترتالیس اراکین نے روس کے خلاف ووٹ ڈالے جبکہ 5 ارکان نے قراردادکی مخالفت کی جن ممالک میں بیلاروس، شام، ڈومینک ریپبلک، شمالی کوریا اورنکاراگوا شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین، بھارت سمیت 35 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔