روس کو ڈرونز کی مبینہ فراہمی: یوکرین کا ایران سے سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ

Published On 19 October,2022 08:45 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کرلیا، یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ صدر کو تجویز پیش کریں گے، حتمی فیصلہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا ہوگا۔

روس کو ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کی مبینہ فراہمی پر یوکرین اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدر زیلنسکی کو تجویز دیں گے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر ایرانی ساختہ ڈرونز کے ذریعے حملے کئے ہیں، ایرانی حکومت نے روس کو ڈرون دینے کے الزام کی تردید کی ہے تاہم یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے یہ ایرانی ساختہ ڈرون ہیں، وہ یورپی حکومتوں کو ثبوت پیش کرنے پر بھی تیار ہیں۔
 

Advertisement