ماسکو: (دنیا نیوز) جنوبی سائبیریا میں روسی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایس یو 30 طیارہ ایک رہائشی عمارت کے اوپر گر گیا۔
اس حوالے سے روسی حکام کا کہنا تھا کہ عمارت میں موجود تمام شہری محفوظ رہے، لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر گیا۔
روس نے یوکرین کے بڑے آئل ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئل ڈپو میں ایک لاکھ ٹن ایوی ایشن فیول موجود تھا۔