ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر نے یوکرین سے ہتھیائے گئے 4 علاقوں میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مابق مارشل لاء کی زد میں آنے والے علاقوں میں خیرسون، زیپوریژیا، ڈونیسک اور لوہانسک شامل ہیں، کیف اور دیگر شہروں پر ڈرون حملوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
یوکرینی دارالحکومت میں پانچ زور دار دھماکے سنے گئے، یوکرینی فوج نے کیف کی فضاؤں میں متعدد ڈرونز مار گرائے۔