کیف:(ویب ڈیسک) روسی حملے سے یوکرین کی توانائی تنصیبات تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسہ میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون استعمال کیے ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ اوڈیسہ کے علاقے میں صورتحال بہت مشکل ہے، بدقسمتی سے، بجلی بحال کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، بدقسمتی سے اس میں گھنٹے نہیں بلکہ چند دن لگیں گے۔
زیلنسکی نے کہا کہ ناروے یوکرین کے توانائی کے نظام کو بحال کرنے میں مدد کے لیے 100 ملین ڈالر بھیج رہا ہے۔