امریکا کا یوکرین کے فضائی دفاع کو بڑھانے کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

Published On 10 December,2022 09:35 am

واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکا نے یوکرین کے فضائی دفاع کو بڑھانے میں مدد کیلئے 275 ملین ڈالر کے ایک نئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ امداد خاص طور پر روسی ڈرونز کے خلاف یوکرین کے فضائی دفاع کو بڑھانے میں مدد دے گی۔

امریکا نے روس اور ایران کے درمیان مکمل دفاعی شراکت داری کے بارے میں بھی خطرے کا اظہار کرتے ہوئے اسے یوکرین، ایران کے پڑوسیوں اور دنیا کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

جان کربی نے کہا امریکا ایرانی ڈرونز کے حصول اور استعمال میں سرگرم تین روسی اداروں پر پابندی لگائے گا۔
 

Advertisement