کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں روس نے بڑا حملہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز یوکرین پر 70 سے زیادہ میزائل داغ دیے، حملے کے نتیجے میں یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیف حکام نے بتایا کہ 3 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب وسطی کریوی ریہ میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرا جنوب میں خیرسن میں گولہ باری سے ہلاک ہوا، مشرقی یوکرین میں روسی تنصیبات کے اہلکاروں نے کہا کہ یوکرین کی گولہ باری سے 12 افراد ہلاک ہوئے۔
زیلنسکی نے کہا کہ روس کے پاس اب بھی کئی اور بڑے حملوں کے لیے کافی میزائل موجود ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر مغربی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ کیف کو زیادہ سے زیادہ بہتر فضائی دفاعی نظام فراہم کریں۔
یوکرین کی فضائیہ نے کہاہے کہ روس نے اپنے فضائی دفاع کی توجہ ہٹانے کے لیے یوکرین کے قریب جنگی طیارے اڑائے، اس کے آرمی چیف نے کہا کہ 76 میں سے 60 روسی میزائلوں کو مار گرایا گیا۔
دوسری طرف توانائی کے وزیر جرمن گالوشینکو نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی کم از کم نو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس بارے ماسکو کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد یوکرین کی فوج کو غیر فعال کرنا ہے، یوکرین کے حکام انہیں جنگی جرم قرار دیتے ہیں۔