بیجنگ: (دنیا نیوز) سمندری طوفان گیمی تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد جنوبی چین کی طرف بڑھنے لگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیمی طوفان چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرائےگا، سیلاب کا ممکنہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہو گئے، تیزہواؤں سے ایک مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، جس کے عملے کے 9 ارکان لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تعلیمی ادارے، دفاتر بند، ٹرینیں، فیری سروس اور سیکڑوں ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، طوفان کے باعث لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔