قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، متعدد بلز پیش کیے جائیں گے

Published On 02 August,2024 08:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت آج صبح 11 بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹریبونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 ایوان میں پیش کی جائے گی جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا، پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش ہو گا۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے