پنجاب میں صنفی تشدد کے کیسز میں100فیصد اضافہ، پختونخوا کا دوسرا نمبر

Published On 02 August,2024 10:19 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)قانون اور انصاف کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں صنفی تشدد کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

 قانون وانصاف کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں صنفی تشدد کے زیر التوا مقدمات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے،سال2023 میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات21 ہزار891 سے بڑھ کر 39 ہزار665 ہوگئے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ سندھ میں3،کے پی میں14، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک فیصد اضافہ ہوا، صنفی تشدد کے کیسز میں سب سے زیادہ مقدمات جنسی زیادتی کے ہیں، زیرالتوا مقدمات میں اغوا، انسانی سمگلنگ اور خواتین کے قتل کے کیسز شامل ہیں۔

قانون وانصاف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صنفی مقدمات میں الیکٹرانک جرائم میں اضافہ جبکہ معاشی جرائم میں کمی ہوئی، صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح صرف 5 فیصد ہے، صنفی جرائم میں نامزد ملزمان کے بری ہونے کی شرح 64 فیصد ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں صنفی جرائم سے نمٹنے کیلئے 480 خصوصی عدالتیں 2019 میں قائم کی گئی تھیں۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے