اسلام آباد :(دنیانیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 5 اگست سے 9 اگست تک صرف 3 ججز دستیاب ہونگے ، آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ۔
چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے، جسٹس ارباب محمد طاہر بھی آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوںگےجبکہ دیگر پانچ ججز آئندہ ہفتے تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہونگے ۔
آئندہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا ڈویژن بنچ دستیاب ہوگا ، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔