اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا، اجلاس میں 11 اگست کو ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس بارے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین کی حلف برداری بارے بھی مشاورت ہوگی، اجلاس میں آئندہ کے عوامی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔