لاہور سمیت آج پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان

Published On 05 August,2024 09:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کر دی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے 80 فیصد امکانات ہیں جبکہ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہا ہے۔