خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 24 نکاتی ایجنڈا بھی جاری

Published On 06 August,2024 08:26 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کیلئے 24 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

اجلاس کے ایجنڈا میں وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں ترامیم شامل ہے، ایجنڈے میں ضلع سوات، لوئر، اپرچترال اور لوئر، اپردیر میں گندم کی خریداری، ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی اور دیگر بھرتیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

نان اے ڈی پی سکیم سمیت 395 ویکسی نیٹرز کی تنخواہوں کیلئے فنڈز کی منظوری، سرکاری ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفر کی رولز میں ترامیم، پیڈوکی چیف ایگزیکٹو پوسٹ کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کابینہ اجلاس میں گریڈ 17 اور ایس ایس ٹی 16 کی اپ گریڈیشن شامل ہے، ایڈیشنل ایجنڈا میں بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کیلئے گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔

ایڈیشنل نکات میں گومل زام ڈیم کیلئے 400 ملین روپے کی منظوری اور مسجد مہابت خان کی مرمت کیلئے بھی فنڈز کی منظوری شامل ہے۔