خلاصہ
- پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں 21 سے 24 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک کے بالائی حصوں کو متاثر کرے گا، بارشوں کے باعث دریائے کابل،اس کے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
اِسی طرح پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فلیش فلڈ وارننگ جاری کردی گئی، سوات، چترال، دیر، بونیر، شانگلہ سمیت مختلف اضلاع میں فلیش فلڈ کا خطرہ۔ ہے، انتظامیہ کو نشیبی اور حساس علاقوں میں الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے، دریائے کابل کے کنارے آباد آبادی کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کا بھی حکم دیا گیا۔
علاوہ ازیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو خطرے سے دوچار آبادی کی بروقت منتقلی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، کسانوں اور مویشی پال حضرات کو مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا جب کہ نشیبی علاقوں میں غیر ضروری ٹریفک پر پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔