سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی لبنان کے سفر سے گریز کریں: ترجمان دفتر خارجہ

Published On 06 August,2024 10:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی لبنان کے سفر سے گریز کریں، لبنان میں جب تک پروازیں دستیاب ہیں تمام پاکستانی شہری لبنان چھوڑ دیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ لبنان میں رہنے والے بالخصوص حساس علاقوں میں انتہائی احتیاط برتیں، پاکستانی شہری بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔