وزیر تعلیم پنجاب کا اساتذہ کی سہولت کیلئے قبل از وقت ٹرانسفرز راؤنڈ اوپن کرنے کا فیصلہ

Published On 07 August,2024 09:16 pm

لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام ٹرانسفرز میں صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دی جائے گی، ٹرانسفرز کے حوالے سے کوئی سفارش نہیں مانی جائے گی اور نہ ہی کسی کی حق تلفی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت ٹرانسفرز راؤنڈ اوپن کرنے کا فیصلہ کیا، قبل ازیں ٹرانسفرز راؤنڈ کھولنے کیلئے 12 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اساتذہ کی آسانی کیلئے ٹرانسفر راؤنڈ کو 2 مراحل میں تقسیم کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ہارڈشپ ٹرانسفرز راؤنڈ اور دوسرے میں جنرل ٹرانسفر راؤنڈ اوپن ہو گا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہارڈشپ ٹرانسفر کیلئے اپلائی کرنے کا دورانیہ جمعرات 8 اگست سے ہفتہ 10 اگست شام 5 بجے تک ہو گا، ہفتہ 10 اگست کی شام 5 بجے کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی جبکہ ہارڈشپ راؤنڈ کیلئے درخواتسیں متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کو جمع کروائی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہارڈشپ گراؤنڈ پر اپلائی کرنے والے درخواست گزاروں کو متعلقہ ویب سائٹ {سیس} پر اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں، دوسرے مرحلے میں جنرل ٹرانسفر راؤنڈ پیر 12 اگست سے شروع ہو گا، جنرل ٹرانسفرز کیلئے سکول ڈیپارٹمنٹ کی متعلقہ ویب سائٹ پر اپلائی کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 12 اگست سے شروع ہونے والا ٹرانسفر راؤنڈ 31 اگست تک جاری رہے گا، درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے 1 تا 5 ستمبر تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ جنرل ٹرانسفرز کا مرحلہ 13 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے