اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کی، دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار اور مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون تبادلہ خیال کیا۔
دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیمی روابط، افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے اور عوام سے عوام کے رابطوں کو بڑھانے کے اپنے عزم کی تجدید کی، دونوں وزرائے خارجہ نے او آئی سی کے یکجہتی، تعاون اور باہمی تعاون کے اصولوں کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کا مربوط جواب تیار کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔