فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 14 اگست کے بعد نواز شریف فارم میں نظر آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لوگوں کو سولر دینے کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں کسانوں کو سولر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چلتی پھرتی زندہ لاش ہے، اس بندے نے اقتدار میں آکر سارے اداروں کو متنازعہ بنایا،بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب کو کہتا تھا ہیرو ہے آج اس کے مجسمے توڑے جا رہے ہیں۔
عابد شیر علی نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔