لاہور: (دنیا نیوز) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 66 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی جانب سے میجر محمد طفیل شہید کو انکی شہادت پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
میجر طفیل محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان میں لکشمی پور سیکٹر پر بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہیں نشان حیدر پانے والے دوسرے شہید ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے وطن کے سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔