قانون کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنی چاہئے: جسٹس منصور علی شاہ

Published On 08 August,2024 09:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کرنی چاہئے۔

جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قرآن و سنت میں انسانیت کیلئے دائمی سکون اور ہدایت ہے، اپنے فیصلوں اور قوانین میں شریعت میں دی گئی بصیرت و دانش کو اجاگر کرنا ہوگا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام کو بیان کرنا ہوگا، ماحولیات کے حوالے سے قرآن و سنت کے احکامات لوگوں کے ذہنوں پر جلد اثرانداز ہوں گے۔