اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف اور جے یو آئی کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز تاحال نہ ہو سکا۔
جے یو آئی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے پارٹی میں مشاورت ہوئی ہے، مذاکرات کے آغاز کیلئے مولانا فضل الرحمان سے اجازت لے لی ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لئے اپنی رضا مندی سے آگاہ کر دیا ہے، پی ٹی آئی کو تین روز قبل مذاکرات کے لئے آمادگی کا پیغام پہنچا دیا تھا، مذاکرات کے آغاز کے لئے پی ٹی آئی کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا جواب آنے کے بعد تاریخ کا تعین کیا جائے گا، پی ٹی آئی ٹیم نے عمران خان سے مشاورت کرنی ہے اس لئے ابھی جواب نہیں آیا، ہم اپنے امیر سے کسی بھی وقت ملاقات کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو یہ سہولت حاصل نہیں۔