پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینےکا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے، جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں لیکن ہم اپنے لوگوں کو پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں، منصوبے کیلئے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسسز میں بھی کمی ہو گی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔