صدی میں ایک بار ہونیوالے ہائی برڈ سورج گرہن کا نصف کرہ میں دلفریب نظارہ کیا گیا

Published On 20 April,2023 12:17 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) صدی میں ایک بار ہونے والے اور رواں سال کے پہلے منفرد ہائی برڈ سورج گرہن کا نصف کرہ میں دلفریب نظارہ کیا گیا ہے۔

 منفرد ہائبرڈ سوج گرہن کو آسٹریلیا، جنوب مشرقی ایشیا، بحر الکاہل، بحر ہند اور انٹار کٹکا میں دیکھا گیا، مغربی آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے مغرب میں رہنے والے لوگوں نے قدرتی منظر کو پر سکون انداز سے دیکھا۔

آسٹریلیا میں ستاروں و سیاروں کا مشاہدہ کرنے والے سائنسدانوں اور دیگر افراد نے بھی خصوصی تیاری کے ساتھ سورج گرہن کا نظارہ کیا۔