سندھ حکومت کا پبلک سیفٹی کمیشن کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا پبلک سیفٹی کمیشن کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ ،حکومت کے دوارکان سندھ اسمبلی، سول سوسائٹی کے نمائندے بھی کمیشن کا حصہ ہونگے ، سندھ پبلک سیفٹی کمیشن کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے ارکان کے نام طلب کرلیے گئے۔

سپیکر سندھ اسمبلی حکومت و اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے نام صوبائی حکومت کو ارسال کرینگے، رواں ماہ تک سندھ پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل مکمل ہونے کا امکان ہے۔