حکومت کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

Published On 13 August,2024 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا، ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔

رولز میں ترمیم کے نتیجے میں کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی، ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔

رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔